Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا عید پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

رعایت 30 جون سے یکم جولائی تک نافذ العمل ہوگی، ترجمان پی آئی اے
شائع 22 جون 2023 01:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹوں پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی، یہ رعایت 30 جون تا یکم جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافررعایتی ٹکٹ فوری طور پرجاری کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، حکومت نے ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک عیدالضحی کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

karachi

PIA Flight

Eid ul Azha

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINES (PIA)

FARE DISCOUNT