Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت، لاہور ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

ہم درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں، جونیئر وکیل کی استدعا
شائع 22 جون 2023 11:43am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چوہدری پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: جسمانی ریمانڈ مسترد، منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پرویزالٰہی کو واپس جیل بھیج دیا گیا

جونئیر وکیل نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی جوڈیشل ہوچکے ہیں۔

جونئیر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں: بھرتیوں کے اسکینڈل میں ضمانت کے بعد پرویز الہیٰ پر ایک اور مقدمہ درج

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پرویز الہی کی جانب سے دائر درخواست میں ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب رہے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

lahore