Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کچہ کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

حاکم حروانی خطرناک گینگ فیاض دلانی گروپ کا نائب تھا، ترجمان پنجاب پولیس
شائع 22 جون 2023 11:25am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

سنگین جرائم میں ملوث خطرناک کچہ کریمنل حاکم حروانی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے ملزم حاکم حروانی کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ملزم انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حاکم حروانی کو بلوچستان کے راکھنی ایریا سےگرفتار کیا گیا تھا، حاکم حروانی خطرناک گینگ فیاض دلانی گروپ کا نائب تھا اور یہ عمر کوٹ کا رہائش تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق حاکم حروانی روجھان میں اغوا کی واردات کے دوران قتل کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا۔

Punjab police

Pakistan Law and order situation

Terrorists killed