Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انسٹاگرام نے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

اب کلک کرتے ہی ویڈیوز اور ریلز ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی
شائع 22 جون 2023 10:55am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

فوٹو اورویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے صارفین کے لیے پلیٹ فارم کی ویڈیوزخصوصاً ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن تو موجود تھا لیکن فرق یہ تھا کہ صارف صرف اپنی ہی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرسکتا تھا، دیگرکی ویڈیوز اور ریلز کت لنک کاپی کرکے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کیا جاتا تھا لیکن اس نئے فیچر سے ان کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔

ان انسٹا صارفین کسی بھی ریلزکو دیکھنے کے بعد اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور اس کے کیے انہیں کوئی بھی دوسرا سافٹ ، یعنی انہیں کسی دوسرے سوفٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنج‘ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈاؤن لوڈ کا یہ نیا فیچرریلز کے نیچے اس جگہ دیا ہے جہاں ریلز شیئر یا محفوظ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔مذکورہ فیچر کے تحت جلد ہی صارفین شیئرز اور لنک کاپی کے ساتھ ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی دیکھیں گے جس پر کلک کرتے ہی ریلز وہیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں انسٹاگرام کا لوگو نظر نہیں آئے گا، تاہم اگرکسی صارف نے اگر ویڈیو میں اپنے اکاؤنٹ کا نام ایڈٹ کرکے شامل کر رکھا ہے تو پھر اسے ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ نیا فیچر انسٹاگرام پر 21 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم آغاز میں یہ سہولت تمام ممالک کے صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہوگی ۔

انسٹاگرام پر ڈاؤن لوڈگ کا یہ نیا فیچرمرحلہ وار پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین تک پہنچے گا او کسی کے پاس ایسا نہ ہو تو وہ ایپلی کیشن کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

Instagram

Instagram new feature

Download