ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کا راج برقرار، پارہ مزید اوپر جانے کی پیشگوئی
ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بائیس سے چوبیس جون کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں اور بلوچستان کے مشرقی و جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ آزاد کشمیر میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
Comments are closed on this story.