Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط

خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا
شائع 22 جون 2023 10:42am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خط بھجوا دیا گیا۔

خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

lahore

President Arif Alvi

Greece

PM Shehbaz Sharif

azhar siddique

Boat Sink

Greece Boat Disaster