Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس، عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی جاری رکھے لیکن حتمی فیصلہ نہیں دے، حکم نامہ
شائع 22 جون 2023 10:01am

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا۔

سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے توہین الیکشن کمیشن میں شوکاز نوٹس کےخلاف درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشن پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سےروک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی جاری رکھے لیکن حتمی فیصلہ نہیں دے۔

الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے 27 جنوری کے نوٹس اور 13جون کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیاگیا۔

Islamabad High Court

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)