Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کی جانب سے بائیڈن کو دیے گئے ڈبے میں کیا ہے

وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم کی دعوت کے دوران تحائف کے تبادلے
شائع 22 جون 2023 09:34am
تصویر : پالکی شرما/ٹوئٹر
تصویر : پالکی شرما/ٹوئٹر

امریکی صدرجو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں دورہ امریکا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کی۔ نجی عشائیہ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیون بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تحائف کے تبالے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے امریکی صدر کو ہاتھ سے تیار کردہ صندل کا ڈبہ اور خاتون اول کو 7.5 قیراط کا لیبارٹری میں تیار کردہ ماحول دوست سبزہیرا دیا۔

تصویر: این ڈی ٹی وی

نومبر میں 81 سال کے ہونے والے صدر بائیڈن کو مودی کی جانب سے تحفے میں دیے جانے والے اس صندل کے ڈبے میں چند خاص تحائف شامل ہیں جن میں بھگوان گنیش کی چاندی کی مورتی، ایک دیا (تیل کا چراغ) اور ’داس دانم‘ شامل ہیں-

تصویر: این ڈی ٹی وی

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ان خاص تحائف کے پیچھے ایک وجہ ہے، ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق یہ چیزیں اس وقت دی جاتی ہیں جب کوئی شخص ’درشتا سہسرچندرو‘ بن جاتا ہے یعنی جس نے 80 سال اور آٹھ ماہ کی عمر پوری کرنے کے بعد ایک ہزار مکمل چاند دیکھ رکھے ہوں۔

تصویر: این ڈی ٹی وی

ان تحائف کے علاوہ مودی کی جانب سے جو بائیڈن کو بائیڈن کے پسندیدہ شاعر ڈبلیو بی یٹس کی کتان ’ٹین پرنسپل اوپن شیڈز‘ کے پہلے ایڈیشن کی کاپی بھی دی گئی ہے۔

جواب میں بائیڈٖن فیملی نے بھارتی وزیراعظم کو ہاتھ سے تیار کردہ قدیم امریکی کتاب گیلی دی گئی۔

اس کے علاوہ امریکی صدر اور خاتون اول کی جانب سے انہیں ایک قدیم امریکی کیمرہ، امریکی وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی ایک ہارڈ کور کتاب اور ’کلیکٹڈ پومز آف رابرٹ فراسٹ‘ کے پہلی ایڈیشن کاپی بھی تحفے میں ملی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا سیشن کی قیادت کرنے کے بعد واشنگٹن پہنچے ہیں، منگل کے روز نیو یارک میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہوں نے کئی سی ای اوز، دانشوروں اور ماہرین تعلیم سے ملاقاتیں کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی تیسرے ہندوستانی ہیں جنہیں سرکاری دورے پر مدعو کیا گیا ہے ، اس اقدام کو دوستانہ تعلقات کے اظہار کی اعلیٰ ترین شکل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور یہ صرف قریبی اتحادیوں کے لئے مخصوص ہے، جس میں سرکاری دورے میں ریاست کے سربراہ کی طرف سے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر دعوت شامل ہوتی ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں گہرے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

Joe Biden

white house

PM Narendra Modi

Gift