Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر ایک اور اہم پیشرفت

پروجیکٹ کے کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل
شائع 21 جون 2023 10:24pm
تصویر/  @Dasu_HPP/Twitter
تصویر/ @Dasu_HPP/Twitter

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل ہی مکمل کر لیا گیا۔

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پروجیکٹ کے کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ ڈیزائن کے مطابق داسو پروجیکٹ کا کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم دو مختلف مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں اسٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر ہے، دوسرے مرحلے میں ڈیم کی بلندی 798 میٹر ہو گی۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی دو ڈائی ورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے، ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ اسٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر میں اسٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، ڈیم کے دوسرے مرحلے کی تکمیل آئندہ لو فلو سیزن میں شیڈول ہے۔

Dasu Dam

WAPDA

Dasu Power Project