Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف
اپ ڈیٹ 22 جون 2023 06:41pm
سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں گری۔ تصویر: محمد خالد
سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث بس کھائی میں گری۔ تصویر: محمد خالد

تھانہ لورہ کی حدود میں گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں توقیر افتخار اور شبیر شامل ہیں جن کا تعلق چنالی سے ہی ہے، جب کہ حادثہ میں چوہدری مشتاق شدید زخمی ہے۔

traffic accident

car accident

bus accident