Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کی زبوں حالی کا چیلنج درپیش ہے، وزیرخارجہ
شائع 21 جون 2023 06:03pm
اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

کراچی صفا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گریجویشن ایک سفر کا آغاز ہوتا ہے، جون 1998 میں شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ایک نئی جنریشن کا آغاز ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ایک جمہوری پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کا مقصد نوجوانوں کو تشدد پر ابھارنا ہے، ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کی زبوں حالی کا چیلنج درپیش ہے، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، آج کا دورانفارمیشن ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کاہے، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہونی چاہیے، نوجوانوں کے ملک سنبھالنے کا وقت آگیا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari