Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں ایس ایچ او کا اپنے ہی اہلکار پر تشدد

اہلکار نے ایس ایچ او کی گاڑی کا بغیر اجازت ٹائرتبدیل کیا تھا
شائع 21 جون 2023 05:01pm

تھانہ میرپور ماتھیلو کے ایس ایچ او نے دفتر بلاکر اپنے ہی اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

گھوٹکی نے تھانہ میرپور ماتھیلو میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایس ایچ او نے دفتر بلاکر اپنے ہی اہلکار کو شید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اسپتال پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار طالب سیال نے ایس ایچ او قابل بھیو کی گاڑی کا بغیر اجازت ٹائرتبدیل کیا تھا، جس پر ایس ایچ او آگ بگولا ہوگیا اور اس نے اہلکار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اہلکار کی حالت خراب ہو گئی اور اسے ساتھی اہلکاروں نے اسپتال پہنچایا۔

اہلکار طالب سیال کی تشدد سے طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او قابل بھیو موقع سے فرار ہوگیا۔ ہیڈ محرر شبیرابڑو کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ایچ او کو کوئی حق نہیں کہ کسی اہلکار پر تشدد کرے۔

دوسری جانب متاثرہ اہلکار نے بتایا کہ ایس ایچ او نے زمین پر گرا کر تشدد کیا جس سے بیہوش ہوگیا تھا، میرا قصور یہ تھا کہ ایس ایچ او کی گاڑی کا بغیر اجازت ٹائرتبدیل کیا تھا۔

متاثرہ اہلکار کے ورثا کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔

Sindh Police

MirpurKhas