Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات

دونوں ممالک کےفوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، جنرل ساحر شمشاد
شائع 21 جون 2023 04:30pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر ملاقات کے دوران ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان جاری دوطرفہ دفاعی تعاون کا اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، اور یہ دوستی پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں بستی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات نہ صرف آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں بلکہ دفاعی اور تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد کے سربراہ کے طور پر 18 سے 22 جون تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلیٰ سطحی سول اور ملٹری حکام بشمول چینی سٹیٹ قونصلر کن کینگ، وزیر خارجہ، چن وین کنگ اور دیگر فوجی اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس کے دوران دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”آئرن برادرز“ اور ”آل ویدر فرینڈز“ ہونے کے ناطے پاکستان اور چین گہرے اسٹریٹجک تعلقات مزید استوار کرتے رہیں گے۔

general sahir shamshad mirza