Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معیشت بحالی پر وزیر اعظم کی اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف بھی شامل

پانچ بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 06:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایپکس کمیٹی قائم کردی جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔

حکومت نے منگل کو معاشی بحالی کیلئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا جسے سی پیک سے بھی بڑا اور دس سالہ منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایپکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار، وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی، ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لیے سہولت کاری کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 5 بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی اور آئندہ 3 سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

PM Shehbaz Sharif

apex committee

Special Investment Facilitation Council