Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کے تمام گناہ دھو دیے‘

حمائما ملک کے اداکار سے متعلق حیرت انگیز انکشافات
شائع 21 جون 2023 03:37pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

حمائما ملک پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا معروف نام ہیں جنہیں اکثرو بیشتر بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا۔

یوٹیوبر معین زبیر کو دیے جانے والے انٹرویو میں حمائمہ نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کھل کر بات کرنے کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

عمران ہاشمی کے ساتھ تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے جواب دیا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، وہ ایک حیرت انگیزانسان اورشاندار اداکارہیں۔

بالی ووڈ اداکار کی شخصیت کو سراہنے والی حمائما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کے تمام گناہ دھو دیے ہیں کیونکہ وہ ہروقت ان پرتنقید کرنا پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ میری تمام پوسٹس پر کیے جانے والے تبصروں میں لوگ صرف ان پر تنقید کرتے ہیں۔ میں عمرہ کی تصاویر بھی شیئرکروں تو لکھتے ہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا تمہیں۔،

حمائما نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ لوگوں کو ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آگے بڑھ کر اچھی باتوں کو سراہنا چاہئیے۔

عمران ہاشمی کو اپنا قریبی دوست قرار دینے والی حمائما نے اداکار کوسراہتے ہوئے مزید کہا کہ وہ وہ ایک مذہبی شخص اور عملی مسلمان ہیں۔ ہم اکثر آیات پڑھتے تھے، وہ ایک بہت پریکٹیکل مسلمان ہیں، جو کسی کیلئے بُرائی نہیں سوچتے۔ اُن کا دل نفرت اور گندگی سے پاک ہے۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ بالی ووڈ فلم ’راجا نٹورلال‘ میں کام کیا تھا۔

imran hashmi

humaima malik

Raja NatwarLal