اپنے بچوں کو پی ٹی آئی جیسی جماعت سے دور رکھیں، گرفتار شرپسند کے والدین کی اپیل
ہم اپنے بیٹے کے فعل پر شرمندہ ہیں، والدین
نو مئی کے گرفتار ایک اور شرپسند عبدالرحمٰن کے والدین نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں بچوں کو پی ٹی آئی جیسی جماعت سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔
شرپسند عبد الرحمٰن ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، جس کے اہلِ خانہ نےنوجوانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جیسی جماعت سے دوررہیں، پاک افواج ہماری عزت و تکریم کا باعث ہیں۔
عبدالرحمٰن کے والدین نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کے فعل پر شرمندہ ہیں۔
شرپسند کے والد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے میرے بچے شر انگیزی کی طرف مائل ہوئے، عوام اپنےبچوں کوپی ٹی آئی جیسی جماعت سےدور رکھیں۔
والد نے کہا کہ پاک افواج ہماری عزت و تکریم کا باعث ہیں، سیاسی جماعت نے ہمارے بچوں کو اکسایا اور پھر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
pti
9 May
parents sorry
مقبول ترین
Comments are closed on this story.