Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایٹمی معاہدے کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، ایرانی صدر

ہم کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی طرف نہیں جائیں گے، ابراہیم رئیسی
شائع 21 جون 2023 01:02pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، عزت اور وقار کی قیمت پر ایٹمی معاہدہ نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگومیں ایرانی صدر نے کہا کہ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

مغربی حکام کے مطابق امریکی اقدامات کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دنیا میں بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار بنانے سے طاقت حاصل ہوتی ہے، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ ملک میں ایسی توانائی موجود ہے، لیکن دینی اعتقادات اور رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کومدنظر رکھتے ہوئے ہم کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی طرف نہیں جائیں گے۔

Nuclear Deal

Ebrahim Raisi

iranian president