Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، 2 سپاہی شہید

مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم
شائع 21 جون 2023 08:36am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میں اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابداللہ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 سالہ گل رؤف کا تعلق لکی مروت اور 23 سالہ عابد اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ISPR

IED blast

Spin Wam