Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوج کا دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ہمیشہ کی طرح ایک اور ڈرامہ رچایا۔
شائع 21 جون 2023 08:28am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا۔

مقابلےمیں ڈرامائی طور پر بھارتی فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔

بھارتی فوج نے کہا کہ تین دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ جعلی مقابلے میں مبینہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

گرفتار افراد کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے گاؤں کرمارہ ضلع پونچھ سے ہے۔

تاہم اصل حقائق یہ ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ہمیشہ کی طرح اس جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا۔

Indian Army

IOJK

Poonch Sector

Fake Claim