Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی ریٹائرڈ ہوگئے

ایڈیشنل رجسڑار عبدالرزاق بطور رجسٹرار فرائض سرانجام دیں گے
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 12:52am
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

رجسٹرار سپریم عشرت علی کو سپریم کورٹ ملازمین کی جانب سے فئیر ویل دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہٹائے جانے کے باوجود چیف جسٹس کی رجسٹرار سپریم کورٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

رجسڑار سپریم کورٹ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار عبدالرزاق بطور رجسڑار فرائض سرانجام دیں گے۔

اس سے قبل 3 اپریل کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کا اعتراض دور کردیا

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: رجسٹرار سپریم کورٹ فارغ، کابینہ کا صدر سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دستخط کا مطالبہ

واضح رہے کہ عشرت علی کو 28 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ میں رجسڑار تعینات کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Ishrat Ali

Registrar Supreme Court