Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان پور میں صفائی کےدوران زہریلی گیس سے 3 خاکروب جاں بحق

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا
شائع 20 جون 2023 07:54pm

خان پور فیروزہ کے علاقے میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3 خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور کے علاقے فیروزہ میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے دوران 3 خاکروب زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔

خاکروبوں کی اموات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا اور کمشنر بہاولپورڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضروری حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

rescue 1122

1122