جعلی بھرتیوں کا کیس: سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین پھر گرفتار
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: جعلی بھرتیوں کا معاملہ: سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین پھر گرفتار
رائے ممتاز کی آج چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہی ضمانت اینٹی کرپشن اسپیشل کورٹ نے لی تھی۔
اس سے قبل 3 جون کو اینٹی کرپشن پنجاب نے جعلی بھرتی کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رائے ممتاز نے پرویز الہٰی سے مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں، پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالہ کی عدالت سے کرپشن کے 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔
Comments are closed on this story.