Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فتنے کے ذہن میں سول نافرمانی 2014 سے تھی، رانا ثنااللہ

گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کیا، وفاقی وزیر
شائع 20 جون 2023 07:01pm

وزیرداخلہ رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ فتنے کے ذہن میں سول نافرمانی 2014 سے تھی، اس دور میں بھی اس فتنے نے تھانوں پر حملے کئے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی بہتری کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکردی گئی ہیں، پولیس شہداء کے ورثاء کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، شہداء کے ورثا کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہداء نے ہمارےمحفوظ مستقبل کیلئےاپنی جانوں کی قربانیاں دیں، قوم شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، 9 مئی کا معاملہ ذہنوں میں 2014 سے تھا، اس دور میں بھی اس فتنے نے تھانوں پر حملے کئے، آئی جی اور افسران کےنام لے لے کر دھمکیاں دیں، فتنے کے ذہن میں سول نافرمانی 2014 سے تھی۔

رانا ثناللہ نے مزید کہا کہ ن لیگ کو موقع اور ملتا تو تمام شہر سیف سٹی بن چکے ہوتے، لیکن فرح گوگی ڈاکٹرائن میں لوگوں کی تعیناتیاں پیسے لے کر ہوئیں، گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کیا، عوامی فلاح کے منصوبوں کو زیر التوا رکھا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں زیرالتوا منصوبوں کو مکمل کیا، ملک اور عوام کی تعمیر و ترقی ن لیگ کی حکومت کا خاصہ رہا ہے، سازش کے تحت ن لیگ کی حکومت کو ختم کیا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نا اہل کیا گیا۔

imran khan

Rana Sanaullah

pti workers protest