Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1951 ڈالر پر برقرار رہا
شائع 20 جون 2023 06:44pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1951 پر مستحکم اور پاکستان میں فی تولہ سونا 200 سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد دبل نہیں ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 ڈالر پر برقرار رہی، تاہم منگل کے روز بھی پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices