Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی وزیرِ اعظم مودی پہلے سرکاری دورے پر امریکا روانہ

دفاع اور ٹیکنالوجی ایجنڈے میں سرِ فہرست
شائع 20 جون 2023 06:38pm

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے-

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر منگل کو نئی دہلی سے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چار روز تک قیام کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

نریندر مودی کا بحیثیت وزیر اعظم 9 برس کے دوران امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس کے ایجنڈے میں دفاع اور ٹیکنالوجی سرِ فہرست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اپنے 4 روزہ دورے میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے-

نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ اس دورے کے دوران امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت، اقتصادیات، ٹیکنالوجی اور ایجادات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہش مند ہیں۔

America

narendra moodi

Modi's first official visit to America