Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی بجٹ میں سیلاب متاثرین سندھ کیلئے 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی

سندھ حکومت نے بھی صوبے کے سیلاب متاثرین کیلئے25 ارب رکھے ہیں
شائع 20 جون 2023 05:53pm

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے ملاقات میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبے کے سیلاب متاثرین کیلئے25 ارب رکھے ہیں، اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق بھی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے 25 ارب روپے مختص کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کے لئے 25 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ 18 جون کو سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہائی لیول کمیٹی وزیراعظم کے پاس بھیجی تھی، اس بجٹ میں پیپلزپارٹی کا کردار بہت کم ہے، وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین پر خرچ پیسے کو دیکھا جاتا ہے، وفاقی حکومت نے نہ سندھ اور نہ دیگر صوبوں کے لیے بجٹ میں پیسے رکھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، شہبازشریف اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں، اور سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسہ نہیں ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Syed Murad Ali Shah