Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

ریجنل سطح پر تنظیم سازی کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل
اپ ڈیٹ 20 جون 2023 08:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا، عامر محمود کیانی اور استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، رانا نزیرخان، سعید اکبر نوانی، چوہدری ایم اشفاق، نوریز شکور اور پیر سعید الحسن شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

منشور کمیٹی کے کنوینر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بناسکیں گے جبکہ کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹی منشور کا مسودہ تیار کرکے 10 روز میں پیٹرن انچیف جہانگیر ترہن اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کرے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی نے تنظیم سازی کیلئے ریجنل کمیٹیاں تشکیل دے دیں

استحکام پاکستان پارٹی نے ریجنل سطح پر تنظیم سازی کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں، پنجاب کے 7 ریجنز میں کمیٹی ممبران 10 روز میں تنظیم سازی مکمل کریں گے۔

پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی مشاورت سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ریجنل کمیٹیز کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویثرن میں بنائی گئی کمیٹیاں 10 دنوں کے اندر اراکین کے نام تجویز کریں گی، یہ کمیٹیاں اپنے ڈویژنز اور اضلاع میں سیاسی امور کی بھی ذمے دار ہوں گی۔

لاہور ڈویژن کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی 6 افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں مراد راس، خالد محمود، شعیب صدیقی، جلیل شرقپوری، اسلم کھرل، چوہدری امین شامل ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی 3 رکنی کمیٹی میں رانا نذیر، چوہدری اخلاق، سعید الحسن، مامون تارڑ شامل ہیں جبکہ فیصل آباد ڈویژن کی 5 رکنی کمیٹی میں اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر، علی اختر، کاشف اشفاق اور شیخ یعقوب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں نعمان لنگڑیال، نوریز شکور اور محمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔ دیوان اخلاق، دیوان عظمت اور مہر ارشاد کاٹھیا بھی ساہیوال کی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کمیٹی میں عبدالحئی دستی، نیاز گشگوری، رفاقت گیلانی اور قیصرمگسی شامل ہیں۔

بہاولپور ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی سید مبین عالم اور تحسین گردیزی پر مشتمل ہوگی جبکہ راولپنڈی ڈویژن کی کمیٹی راجہ یاور، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق پر مشتمل ہے۔

lahore

Abdul Aleem Khan

Jahangir Tareen

amir mehmood kiyani

Istehkam e Pakistan Party

Regional Committees