Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی فہرست اور ڈیوٹی افسران سے جواب طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 20 جون 2023 09:48pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج کردی، ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے فرار ہوگئے۔

تھانہ ترنول مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ پیش ہوئے اور مقدمے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی تھانہ ترنول اور اسد قیصر کی تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ضمانت خارج کردیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خان بہادر کی بھی ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتارکرلیا۔ عدالت نے شریک ملزمان ناصر محمود، خان بہادر، خالد محمود، محمد امتیاز اور دیگر کی بھی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد اسدعمر اور شاہ محمود قرئشی کو احاطہ عدالت سے انتہائی تیزی کے ساتھ باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی فوری طور پر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فرار پر آئی جی اسلام آباد برہم

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج ہونے کے ان کی گرفتاری نہ ہونے پر ئی جی اسلام آباد برہم ہوگئے۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی فہرست اور ڈیوٹی افسران سے جواب طلب کرلیا، اور سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی رہنما عدالت سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نوید خان نے تھانہ آئی نانن کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

Shah Mehmood Qureshi

Asad Qaiser

Asad Omar