Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کی طلاق کے بعد دُھوم دھڑکے کے ساتھ سڑک کنارے ’بریک اپ‘ پارٹی

اداکارہ نےعادل خان درانی سے طلاق کے بعد آزادی کا بھرپور جشن منایا
شائع 20 جون 2023 02:20pm

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ، رقاصہ اور سوشل میڈیا اسٹار راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے طلاق لینے پر اپنی آزادی کا بھرپور جشن منایا۔

راکھی نے اپنے اس جشن کو ”بریک اپ“ پارٹی کا نام دیا۔

انہوں رات گئے کراچی کی مشہور انسافنوی کارساز کی چڑیل کی طرح بیچ سڑک پر سرخ لہنگا پہن کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

طلاق یافتہ دلہن کے روپ میں سجی راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں راکھی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آخر کار میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے۔‘

راکھی نے کہا کہ ’لوگ طلاق پر اُداس ہوتے ہیں لیکِن میں خوش ہوں‘۔

راکھی نے عزم ظاہر کیا کہ اب ان کی زندگی میں کوئی نہیں آئے گا۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے فروری میں راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بے وفائی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

اس سے قبل راکھی ساونت نے کہا تھا کہ ’میں نے پہلے کہا تھا میں عادل کو طلاق نہیں دوں گی لیکن اس نے مجھے ہراساں کیا اور اتنی پریشانیوں میں ڈالا، اس کے بعد بھی میں اس سے بہت پیار کرتی تھی۔‘

راکھی نے کہا تھا کہ ’دراصل جب وہ مجھ سے لڑتا تھا تو اکثر کہتا تھا کہ وہ طلاق چاہتا ہے کیونکہ وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن میں نے اسے طلاق دینے کا کبھی نہیں سوچا۔ اب تقریباً ایک ماہ کے بعد جب میں اکیلی رہ رہی ہوں، میں نے فیصلہ کیا کہ اس آدمی سے شادی کا کوئی فائدہ نہیں، جو میری بالکل عزت نہیں کرتا۔ اس لیے میں اپنے وکیل سے مشورہ کر کے اس سے طلاق لینے جا رہی ہوں۔‘

راکھی نے کہا کہ ’وہ جیل میں ہے، اس لیے ظاہر ہے کہ میں اسے ابھی طلاق نہیں دے سکتی، لیکن وہ ایک دن باہر آئے گا، میں آزاد رہنا چاہتی ہوں اور پرامن زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

راکھی نے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی تھی۔

Rakhi Sawant

Divorce Celebration

Adil Khan Durrani