Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان حادثہ: مزید تین لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 81 ہوگئی

معلوم نہیں ہوسکا نکالی گئی لاشیں کس ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔
شائع 20 جون 2023 11:29am
یونان میں حادثے کا شکار کشتی کی نجی جہاز سے بنائی گئی ویڈیو کا اسکرین گریب
یونان میں حادثے کا شکار کشتی کی نجی جہاز سے بنائی گئی ویڈیو کا اسکرین گریب

یونانی کوسٹ گارڈز کو سمندری علاقے سے تین مزید افراد کی لاشیں ملی ہیں جس سے ہلاک افراد کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

پیر کو یونانی کوسٹ گارڈز نے جائے حادثہ سے مزید تین لاشیں نکالی ہیں، اس سے قبل 78 لاشیں نکالی گئی تھیں۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نکالی گئی لاشیں کس ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔

دفتر خارجہ ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی مشن 78 برآمد شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے یونانی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لئے ورثا سے رابطے میں ہے۔

یونان میں پاکستانی سفارتی مشن کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لئے صرف والدین اور بچوں کے ساتھ ڈی این اے میچنگ کی جائے گی۔

امدادی کارکنوں کا اندازہ ہے کہ جہاز پر 400 سے 700 افراد سوار تھے، یاد رہے کہ 104 کو بچا لیا گیا تھا، پاکستانی حکام کے اندازے کے مطابق 300 سے زائد پاکستانی بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

death toll

Greece Boat Disaster