Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

ساف چیمپئن شپ 21 جون سے شروع ہوگی، پاکستان اپنا افتتاحی میچ بھارت کیخلاف کھیلے گا
شائع 19 جون 2023 11:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ماریشیس سے بھارت کے ویزے جاری کردیے گئے۔

ماریشیس میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردئیے، پاکستان فٹبال ٹیم دستیاب فلائٹ سے بھارت روانہ ہوگی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوگی۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے 2 مرتبہ بھارت جانے کے لیے ائر ٹکٹ بکنگ کینسل کروائی تھی، پاکستان ٹیم ماریشس سے 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد دستیاب فلائیٹ سے بھارت کے شہر بنگلور جائے گی۔

واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہورہی ہے اور اسی روز پاکستان فٹبال ٹیم کو اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔

FootBall

Pakistan vs India

saaf championship 2023

pakistan football team