Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

رابعہ کلثوم اور فیضان شیخ رشتے کے اعتبار سے بہن بھائی ہیں
شائع 19 جون 2023 10:28pm

اداکار فیضان شیخ اور ان کی بہن رابعہ کلثوم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنے بھائی فیضان شیخ کے ہمراہ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں انہیں بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ نینو والے نے’ گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رابعہ کلثوم اور فیضان شیخ نامور پاکستانی اداکار، اور رشتے کے اعتبار سے بہن بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں باصلاحیت اداکار معروف تجربہ کار اداکارہ پروین اکبر کے بچے ہیں۔

rabya kulsoom

Faizan sheikh