Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کو2 سال قبل کچے میں فروخت کرنیوالا شوہر ساتھی سمیت گرفتار

شوہر مزدوری کیلئے سندھ ساتھ لے گیا ادھر فروخت کردیا، متاثرہ خاتون
شائع 19 جون 2023 10:38pm

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سال قبل بیوی کو کچے کے علاقے میں فروخت کرنے والے شوہر کو گرفتار کرکے خاتون کوبازیاب کروا لیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا ہے، جبکہ اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون کے والد کی مُدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر مزدوری کے لیے سندھ ساتھ لے گیا ادھر فروخت کردیا۔

پولیس نے مغوی مہک بی بی کو اس کے والد کے حوالے کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

lahore

Punjab police