Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار آغا علی کے ساتھ ہوائی جہاز میں کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

ایئر ہوسٹس نے بری طرح ڈانٹا تھا ، آغا علی کا انکشاف
شائع 19 جون 2023 10:20pm

معروف اداکار آغا علی نے بتایا ہے کہ وہ جہاز کے باتھ روم میں کس طرح پھنس گئے تھے ۔

حال ہی میں آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سمیت ملک کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ جہاز میں سوار ہوئے تو بہت پُرجوش تھے حالانکہ یہ فلائٹ لاہور سے فیصل آباد تک جاری تھی جس کا دورانیہ صرف 15 منٹ تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن کا سفر تھا اسی دن جانا اور اسی دن واپس آنا تھا تاہم واپسی کے سفر میں انہیں تجسس تھا کہ جہاز کا باتھ روم کیسا ہوتا ہے ۔

آغا علی 15 منٹ کے دورانیہ کی فلائٹ میں باتھ روم گئے تو وہاں لاک ہوگئے تاہم بہت سدائیں دینے کے بعد ایئر ہوسٹس نے دروازہ کھول کر انہیں باہر نکالا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایئر ہوسٹس نے انہیں بہت ڈانٹا اور سخت لہجے میں سیٹھ پر جا کے بیٹھنے کا کہا ، جس کے بعد انہوں نے یہاں تک سوچ لیا تھا کہ آئندہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کروں گا ۔

دوران انٹرویو آغا علی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا۔

اداکار کے مطابق ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران سفر غور کیا کہ کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔

خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جاسکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

آغا علی نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

Agha ali