Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی جی ایس پی پلس مراعات کو برقرار رکھے، چوہدری شجاعت

قاسم مہدی کو مسلم لیگ ق کا مرکزی ترجمان مقرر کردیا گیا
شائع 19 جون 2023 09:57pm

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی جی ایس پی پلس مراعات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

چوہدری شجاعت حسین سے ماہر توانائی مجاہد چٹھہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں توانائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت کی جانب سے توانائی کے سلسلہ میں جامعہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی جانے والی جی ایس پی پلس مراعات کو برقرار رکھے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اہم ہے، پاکستان مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جو ریفارمز کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت نے قاسم مہدی کو پارٹی کا مرکزی ترجمان مقرر کرتے ہوئے پارٹی منشور اور ریفارمز کے ایجنڈے کو میڈیا کے سامنے فعال انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

lahore

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Politics June 19 2023

gsp plus

qasim mehdi