Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بطور چیف جسٹس مقدمات فیصلوں کا نظام شفاف بنانے کی کوشش کروں گا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا
شائع 19 جون 2023 09:15pm

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کا تذکرہ کیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق صدر ملتان بار کونسل ریاض الحسن گیلانی کوخط لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کروں گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے شفاف بنانے کی کوشش کروں گا، بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا۔

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

CJP Bandial

Riazul Hasan Gilani