Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کے قریبی ساتھی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ دیا

سرداربابرمیاں خیل پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری بھی تھے
شائع 19 جون 2023 09:14pm

تحریک انصاف کے رپوش رہنما علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی اور ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سرداربابرمیاں خیل نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی سے راہیں جدا کرچکے ہیں،اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آج تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری سرداربابرمیاں خیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بابر میاں خیل کو علی امین گنڈا پور کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرداربابرمیاں خیل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہے، پاک فوج کےشہداء سے دلی ہمدردی ہے، 9 مٸی کے واقعات پر پی ٹی آئی سے دلی نفرت پیدا ہوئی۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

pti workers protest

Politics June 19 2023