Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں غیرت کے نام پر دو بیٹیاں قتل، قبر کشائی کی درخواست دائر

دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 01:05pm

بھلوال اور فیصل آباد میں دو مختلف واقعات میں غیرت کے نام دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔

پہلا واقعہ تحصیل بھلوال میں پیش آیا، جہاں دہرے قتل کی واردات ہوئی، اور والد نے اپنی بیٹی کو اس کے مبینہ آشنا سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاوُں پھلروان کُہنہ میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نصیر نامی بات کو کو شک تھا کہ اس کی بیٹی (ک) کے محسن رضا نامی نوجوان سے تعلقات ہیں، مقتول محسن رضا اس کی بیٹی سے ملنے آیا تو نصیر نے ٹوکے کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تھانہ پھلروان پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کر دیا، جب کہ ملزم نصیرکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کا قتل

فیصل آباد میں سنگدل باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو تیزاب پلانے کے بعد ڈوپٹے سے گلا دبا کرقتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں ہی دفن کردیا تھا۔

پویس کے مطابق گزشتہ روزمقتولہ کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے قاتل باپ کو حراست میں لیتے ہوئے مقتولہ کی لاش نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردیا، جب کہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے قبر کشائی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قبر کشائی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا تقرر کریں گے۔

قبر کشائی کے موقع پر ڈاکٹر اور پولیس بھی موجود ہوگی۔

killing in punjab