Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکم نامہ جاری

سابق وزیراعلی پنجاب سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات رنگ لے آئی
شائع 19 جون 2023 09:02pm

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات رنگ لے آئی۔

چوہدری پرویزالہٰی کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی سے آج صبح کیمپ جیل میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں پرویزالہٰی نے جیل میں سہولیات کی کمی کا شکوہ کیا تھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے بعد اپنی وکلاء ٹیم سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اب پرویز الہیٰ سے متعلق بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ وہ واپس مسلم لیگ (ق) میں چلے جائیں گے۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Politics June 19 2023