Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیمل خاور کی کاسمیٹک سرجری، نند فضیلہ عباسی کی وضاحت

حمزہ علی عباسی نے بھی اہلیہ کی پوسٹ پر خاموشی توڑ دی
شائع 19 جون 2023 08:16pm

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان ان دنوں اپنی کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا ہے کہ نیمل خاور کی کاسمیٹک سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی جو کہ ایک ڈرماٹولوجسٹ ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے نیمل کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔

تاہم فضیلہ عباسی نے ان الزامات کو مسترد اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے یا ان کے کلینک نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ واقعی افسوسناک کہ کس طرح بے بنیاد اور غلط مفروضے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کرنے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں۔‘

حمزہ علی عباسی نے نیمل کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر کمنٹ کیا اور محبت پر مبنی تین ایموجیز بنا کر اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل وہ رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا چہرے پہلے سے بلکل مختلف ہے اور انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

Naimal khawar

Fazeela abbasi