Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نعمان لنگڑیال اورعون چوہدری کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت

دونوں رہنماؤں کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت پارٹی صدر علیم خان نے کی
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 10:47pm

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پارٹی کے صدر علیم خان نے نعمان لنگڑیال اورعون چوہدری کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے وفاقی کابینہ میں موجود نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

Aleem Khan

Aun Chaudhry

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

Politics June 19 2023

noman langrial