Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیڈول کے اعلان تک ووٹرفہرستوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی کا چیف الیکشن کمشنر کے نام خط
شائع 19 جون 2023 05:42pm

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الیکشن شیڈول کے اعلان تک ووٹر فہرستوں کو منجمد کرنے کے فیصلہ کو واپس لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق شیڈول کے اعلان تک ووٹرفہرستوں کومنجمد کرنےکا فیصلہ واپس لیا جائے، انتخابی فہرستوں میں اندراج و اخراج کا کام جاری رہنا چاہیے۔

مزید کہا کہ 18سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کا انتخابی فہرست میں اندراج یقینی بنانا ہے، فہرستوں کومنجمد کرنے کا فیصلہ انتخابات کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے بیان کے مطابق لاکھوں نوجوانوں کا انتخابی فہرستوں میں اندراج سے قبل فہرستوں کا منجمد ہونا ان سے دانستہ طور پر حق رائے دہی سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔

مزید کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

ECP

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)