Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کل سے پھر ”ہیٹ ویو“ جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 07:07pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، رواں ہفتے موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 20 جون سے 24 جون تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، سندھ ،جنوبی پنجاب درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری بڑھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: شدید گرمی سے 3 دنوں میں 54 افراد ہلاک، اسپتال میں اسٹریچرز کم پڑگئے

مزید کہا کہ بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری بڑھ سکتا ہے جبکہ پہاڑی، میدانی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی ، بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے پڑوسی ملک بھارت میں شدید گرمی کی وجہ سے 54 افراد ہلاک اور 400 کے قریب اسپتال میں زیرِعلاج ہیں، مریضوں کے لئے اسٹریچر کم پڑگئے۔

Heat Waves

Extreme Heatwave