عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی، خدیجہ شاہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
تفتیشی افسر نے کہا کہ خدیجہ شاہ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں، استدعا ہےکہ خدیجہ شاہ کو عدالت جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرے۔
جس پر عدالت نےاستفسار کیا کہ خدیجہ شاہ کی موجودگی بتائیں وہ لبرٹی میں موجود تھی۔
مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی
خدیجہ شاہ نے کہا کہ مجھے جناح ہاوس کےمقدمے میں میں گرفتار کیا، مین لبرٹی مارکیٹ کی طرف 9 مئی کو گئی ہی نہیں۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کےجسمانی ریماند کی استدعا مسترد کردی۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمہ خدیجہ شاہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.