Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: غیرقانونی منڈیوں کی روک تھام کیلئے شہر میں دفعہ 144 نافذ

منظور کردہ مویشی منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کریں، ڈپٹی کمشنر
شائع 19 جون 2023 04:17pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) لاہورنےغیرقانونی منڈیوں کی روک تھام کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے گذارش ہے کہ منظور کردہ مویشی منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کریں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ غیرقانونی منڈیوں کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے شہرمیں غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مخصوص پوائنٹس پرمنڈیوں کی اجازت دی ہے، مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ایم سی ایل انتظامات یقینی بنائے۔

مزید کہا کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک سمیت شہریوں کے لیے شدید مسائل پیدا ہوتے ہیں، واہگہ زون میں ایل ڈبلیو ایم سی ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب مویشی منڈی قائم ہے۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ نشتر ٹاؤن میں منڈیاں ڈیفینس روڈ، ایل ڈی اے ایونیو 1 اور پائن ایونیو روڈ پر ہیں جبکہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں برکی روڈ پیراگون سوسائٹی کے قریب مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راوی ٹاؤن میں سگیاں لنک روڈ جبکہ داتا گنج بخش سگیاں روڈ پر منڈیاں قائم ہیں، مناواں اسپتال شالیمار اڈہ رکھ چھبیل پر مویشی منڈی کی اجازت دی گئی ہے،عوام سے گزارش ہے کہ منظور کردہ مویشی منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کریں۔

punjab

sacrificial animals

Eid ul Adha 2023