Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات، کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس سے خریدنے پر سپلائی میں تعطل آسکتا ہے، او سی اے سی

قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے وزارت پیٹرولیم کی پالیسی کی مخالفت کردی
شائع 19 جون 2023 04:18pm
تصویر بذریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بذریعہ بزنس ریکارڈر

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، مارکیٹ کے بجائے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس سے خریدنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچے گا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم او سی اے سی نے وزارت پیٹرولیم کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو مساوی مواقع نہیں ملیں گے، اس پالیسی سے مقامی پیداوار اور ریفائنریز کو نقصان ہوگا۔

او سی اے سی کے مطابق پورٹ قاسم پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلیے جگہ کم بچے گی جبکہ قیمتوں میں اتار چڑہاؤ سے کمپنیوں کے موجودہ کنٹریکٹ کو نقصان پہنچے گا، ملک میں تیل کی سپلائی چین میں تعطل آنے کا خدشہ ہوسکتا ہے، حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں ریونیو نقصان ہوسکتا ہے، یہ پالیسی ملک میں اسٹوریج اور انفر اسٹرکچر کو نقصان پہنچائے گی۔

petrol price

OGRA

Petrol supply