Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں بیف پلاؤ کا بنوں سے کوہاٹ کا سفر

قدرتی مصالحہ جات اور چاول کے مقابلے میں گوشت زیادہ ہونے سے بنوں بیف پلاؤ کا ذائقہ منفرد ہے
شائع 19 جون 2023 01:41pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

قدرتی مصالحہ جات اور چاول اور گوشت سے تیار کردہ ذائقے دار بنوں کے بیف پلاؤ نے اب کوہاٹ میں بھی خاصی مقبولیت اختیار کر لی۔

خیبر پختونخوا کے ذائقہ دار کھانوں میں بنوں بیف پلاؤ کا اپنا ایک نام ہے۔ اب کوہاٹ کے مقامی ہوٹل میں بھی اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے بنو بیف پلاؤ کو جو ایک بار کھاتا ہے وہ بار بار مانگتا ہے۔ پہلے اس ذائقہ کا مزہ بنوں میں لیا جاتا تھا لیکن اب کوہاٹ میں بھی بنوں بیف پلاؤ دستیاب ہے۔

پکوان سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ قدرتی مصالحہ جات اور چاول کے مقابلے میں گوشت کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بنوں بیف پلاؤ کا ذائقہ منفرد ہے۔

صحت

Pakistani Food