Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مئیر کراچی الیکشن: حافظ نعیم نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ملک توڑ دیا لیکن مینڈیٹ کو نہیں مانا تھا، حافظ نعیم
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 12:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مئیر کراچی الیکشن میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی چئیرمینوں کی غیر حاضری پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ’میں مطالبہ کرتا ہوں کورٹ سے بھی، ہم کورٹ میں بھی جائیں گے مطالبہ کریں گے جے آئی ٹی بنائیں اس پہ، اور اس جے آئی ٹی میں تمام حساس اداروں کو شامل کریں، اور پتا کریں کہ یہ انسان، جیتے جاگتے انسان، عوام کے منتخب لوگ، عوام کے ووتوں سے منتخب ہوکر مئیر کے انتخاب کے اس پورے پروسیس سے غائب کیسے ہوئے؟‘

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو چار مرتبہ ملتوی کیا گیا، اپنی نشستیں بڑھانے کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں، دھاندلیوں کے باوجود زیادہ ووٹ جماعت اسلامی نے لئے۔ آر اوز کے ساتھ مل کر نتائج کو تبدیل کیا گیا، آر اوز نے پیپلز پارٹی کا لکھا ہوا نتیجہ پڑھ کرسنا دیا، 14 یوسیز میں جماعت اسلامی کو جان بوجھ کر ہرایا گیا، اتنا سب کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام لوگ ووٹ ڈالنے آئے تھے، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ملک توڑ دیا لیکن مینڈیٹ کو نہیں مانا تھا۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Mayor Karachi Election