Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتہا پسند ہندو رہنما کا بھارتی مسلمانوں کیخلاف ہٹلر طرز کے قتل عام کا مطالبہ

رنجیت سوارکر کے مطابق، مسلمان بھارت میں صرف ہندوؤں کے غلام بن کر رہ سکتے ہیں۔
شائع 19 جون 2023 11:20am
انتہا پسند ہندو رہنما رنجیت کمار ساورکر (تصویر بزریعہ اے این آئی)
انتہا پسند ہندو رہنما رنجیت کمار ساورکر (تصویر بزریعہ اے این آئی)

انتہا پسند ہندو رہنما ساورکر کا جانشین مسلم دشمنی میں دو ہاتھ آگے نکل گیا، وینایک دامودر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا ہی مطالبہ کر دیا۔

رنجیت ساورکر نے کہا کہ ہندو صرف ہندووٴں کے ساتھ لین دین، کاروبار اور تجارت کریں۔

رنجیت ساورکر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مکمل بائیکاٹ اور خاتمے سے ہی ہندوستان وجود میں آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ وینایک دامودر ساورکر نے ہٹلر کے نازی نظریے سے متاثر ہوکر ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔

انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہٹلر کے طریقے اپنانے ہوں گے۔

رنجیت ساورکر کے مطابق، مسلمان بھارت میں صرف ہندوؤں کے غلام بن کر رہ سکتے ہیں ۔

وینایک دامودر ساورکر کو ہٹلرنے اپنی کتاب ”میری جدوجہد“ بھی تحفہ کی تھی۔

1948 میں ساورکر کو ناتھورام گوڈسے کو مہاتما گاندھی کے قتل پر اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Indian Muslims

Hitler

Anti Muslim

Ranit Savarkar