Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی آج نیب میں پیش ہوں گے

وکیل نے جوڈیشل کمپلیکس میں 2 گاڑیوں کے داخلے کیلئے درخواست دائرکردی
شائع 19 جون 2023 10:33am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اوراُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج احتساب عدالت اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

پیشی سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکردی ۔

چیرمین پی ٹی آئی نے آج 16 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوناہے

رپورٹس کے مطابق دونوں عدالتوں میں کے بعد وہ القادر ٹرسٹ تحقیقاتی کیس میں نیب آفس پیش ہوں گے جہاں انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

بشریٰ بی بی بھی شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔

imran khan

bushra bibi

pti chairman